اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کوریا میں اولسن کے علاقے میں ایک ایٹمی بجلی گھر میں فنی خرابی کے باعث ہونے والے حادثہ میں میں کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ یونہاپ نیوز کے مطابق جنوبی کوریا کی ایٹمی اور ہیڈرو انرجی کمپنی کے ایک سرکاری عہدیدار نے اس حادثہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نظر آتاہے کہ ایٹمی ری ایکٹر سے مربوط زمین کے اندر نیٹروجن گیس کے کسی پائپ سے زہریلی گیس کا رسنا تین مزدوروں کی موت کا باعث بنا ہے ۔ اس سرکاری عہدیدار نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اس ایٹمی بجلی گھر میں ریڈیو ایکٹیو مواد رسنے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے مزید کہا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ مزدور ایٹمی بجلی گھر کی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لے رہے تھے۔واضح رہے کہ یہ ایٹمی بجلی گھر اس سے پہلے انٹر نیٹی ہیکروں کی کاروائی کا شکار ہوچکاتھا لیکن جنوبی کوریا کے سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ اس حادثہ کا انٹر نیٹ ہیکرروں کی جانب سے کی جانے والی کاروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲